اسلام آباد ...صدر ممنون حسین نے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کو وائس چیف آف نیول ا سٹاف مقرر کر دیا ۔ وہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف ا سٹاف (آپریشنز) کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے برطانیہ رائل نیوی کالج وار شماوتھ سے ابتدائی تربیت مکمل کرنے کے بعد جون 1982ءمیں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ کمانڈ اسٹاف کے شعبوں میں وسیع تر تجربہ کے ساتھ شاندار کیریئر کے حامل ہیں۔ وائس ایڈمرل کلیم شوکت قطر میں پاکستانی سفارتخانہ میں دفاعی اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔