Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف سے ملاقات پر اعتراض نہیں،جاوید ہاشمی

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نوازشریف اور جاوید ہاشمی کی ملاقات جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف اپنے پرانے ساتھی جاوید ہاشمی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے دوستوں نے کوششیں تیز کررکھی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف پچھلے چند دنوں سے اپنے دوستوں کے ذریعے جاوید ہاشمی سے رابطے میں تھے۔ اب دونوں رہنماوں کی باضابطہ ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ جب جاوید ہاشمی نے تصدیق کی کہ کچھ دوست میری اور نوازشریف کی ملاقات کرانا چاہتے ہیں ۔ اس پر اعتراض نہیں ۔ نواز شریف سے ابھی براہ راست بات نہیں ہوئی ۔ ن لیگ سے کبھی دور نہیں رہا ۔پاکستان بچانے کی جنگ میں نواز شریف سے دور کھڑا نہیں ہو سکتا ۔جمہوریت بچانے کے لئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونا ہو گا۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی ان دنوں اپنی کتاب کی رونمائی کے لئے اسلام آباد میں ہیں ۔

شیئر: