Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: لیموزین کمپنی میں ڈاکہ

ریاض ..... مغربی ریاض کے الحزم محلے میں لیموزین کمپنی کے صدر دفتر پر ڈاکوﺅں نے ہلہ بول دیا اور ایک لاکھ20ہزار ریال لوٹ کر لے گئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے رپورٹ ملنے پر واردات کرنے والوں کی نشاندہی اورگرفتاری کی مہم شروع کردی۔ کمپنی کے کارکنوں کی آنکھ دروازے توڑنے کے شور سے کھلی ۔ وہ صدر دفتر کی طرف بھاگے تو انہیں دروازے ٹوٹے نظرآئے۔ دوسری جانب گئے تو وہاں نقاب پوش حملہ آور بغدے لئے کھڑے تھے۔ وہ ملازمین کو دھمکیاں دیکر اور کئی مزدوروں کی پٹائی کرکے فرار ہوگئے۔ ایک لاکھ 20ہزار ریال ہمراہ لے گئے۔ 6دروازے توڑ دیئے او راملاک کو بھاری نقصان پہنچایا۔ سی سی کیمروں میں واردات کی تفصیلات قید ہوگئیں۔ جائے وقوعہ سے وارداتیوں کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔

شیئر: