نئی دہلی۔۔۔۔حکومت نے موبائل نمبر، بینک اکاؤنٹ اور پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرانے کی آخری تاریخ جاری کردی۔موبائل نمبر کو آدھار سے لنک کرانے کی آخری تاریخ 6فروری 2018ء ، پین کارڈ ،بینک اکاؤنٹ میچول فنڈ اسٹاک ،انشورنس پالیسی، پوسٹ آفس اسکیم کو لنک کرانے کی آخری تاریخ 31دسمبر 2017ء جبکہ ایل پی جی، پنشن، کو لنک کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2018ء ہے۔آگر آپ نے مقررہ تاریخ سے پہلے اپنے موبائل نمبر ، بینک اکاؤنٹ ، پین کارڈ اور دیگر سرکاری پالیسیوں و اسکیموں کو آدھار سے لنک نہیں کرایا تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔