Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسمگلر ہلاک، 8افریقی زخمی

اللیث.....جنوبی اللیث میں گاڑی الٹنے پر سعودی شہری جاں بحق اور 8افریقی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک سعودی شہری جنوبی ریجن سے 8افریقی شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے جدہ پہنچانے کی کوشش کررہا تھا۔ راستے میں گاڑی الٹ گئی جس سے سعودی ڈرائیور ہلاک اور اسکی گاڑی میں سوار 8افریقی زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ زخمیو ںکو اللیث جنرل اسپتال میں داخل کردیا گیاہے۔

شیئر: