Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لمبی قینچی سے بال کاٹنے والا ہیئر ڈریسر وائرل

 لاس اینجلس  ....  روایات سے گریز عصر حاضر کا ایک خاصا ہے جس کے نتیجے میں دنیا  میں ہر جگہ تقریباً ہر روایتی کام کو جدید ترین انداز میں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور شاید اسی کا دوسرا نام فیشن رکھ دیا جاتا ہے۔ اب لاس اینجلس میں رہنے والے  ایک صالون میں جس طرح ہیئر ڈریسنگ کا کام ہورہا ہے وہ ہیئر ڈریسنگ اور ہیئر کٹنگ دونوں کے روایتی اندازسے الگ ہے۔ پال ڈیسمیرے نامی شخص ’’لاریسا لو صالون‘‘ کے نام سے ہیئر کٹنگ کا کام کرتا ہے ور اس نے بڑی دکان بھی کھول رکھی ہے تاہم اسکا انداز اتنا نیا اور انوکھا ہے کہ  گاہکوں کی بڑی تعداد جن میں اکثریت خواتین کی ہوتی ہے ہیئر کٹنگ کیلئے اس کے پاس آتی ہیں جو ہیئر اسٹائلنگ کا بھی ماہر ہے او ر  خواتین کو بھی اسکا یہ انداز پسند ہے۔ بال  کاٹنے کیلئے وہ عام روایتی قینچیاں اور استرے استعمال نہیں کرتا بلکہ ایک خاص قسم کی قینچی سے کام لیتا ہے جو لمبائی میں کافی بڑی ہے اور جس میں آری کی مشابہت پائی جاتی ہے۔ اس کے اس انداز نے اسے گاہکوں کے علاوہ سوشل میڈیا میں بھی بیحد مقبول کردیا ہے او راسکے ہر نئے اسٹائل کی وڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہونے لگی ہے۔ لوگوں کا کہناہے کہ اسکا یہ نیا انداز مردوں سے زیادہ خواتین  میں مقبول ہے کیونکہ  وہ جس آری نما قینچی سے بال کاٹتا ہے اس سے طرح طرح کی آوازیں بھی نکلتی ہیں۔ جس سے بال کٹوانے والا چونک جاتا ہے اور اگر پہلے سے اسے علم نہ ہو کہ ایسا ہوگا تو وہ خوفزدہ بھی ہوجاتا ہے۔ وہ جس قینچی سے بال کاٹ رہا ہے وہ بالعموم کسی افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ مگر اس قینچی کو وہ جس مہارت سے استعمال کرتا ہے وہ یقینا حیرت انگیز ہے۔ ہیئر اسٹائلسٹ نے اپنے معاونین بھی رکھے ہیں۔ جو اس کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ جاری ہونے والی وڈیو میں ایک 19سالہ  میک اپ آرٹسٹ بھی نظر آتی ہے جس نے حال ہی میں اپنے کمر تک پھیلے لمبے بالوں کو کٹوا کر نئے اسٹائل میں چھوٹا کرالیا ہے۔ جاری ہونے والی وڈیو اجرا ء کے بعد سے 33لاکھ  مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

شیئر: