ریاض - - - - - - باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم بی سی گروپ نے اردنی اناؤنسر علا الفارس کو القدس سے متعلق اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے پر معطل کر دیا۔ انہوں نے تحریر کیا تھا کہ "ٹرمپ نے القدس کو اسرائیلی کا دارالحکومت تسلیم کرنے کیلئے وقت کا صحیح انتخاب نہیں کیا" ٹرمپ کے دورے کے بعد ہمیں یقین ہو گیا تھا کہ عرب بدھ کو ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کریں گے اور اگلے روز "ہلا بالخمیس " (جمعرات خوش آمدید ) کا گانا گائیں گے۔اس ٹویٹ کو عرب عوام کی کھلی توہین قرار دے کر علا الفارس کو معطل کر دیا گیا۔