اٹلانٹا.... مغربی ممالک جن میں برطانیہ اور امریکہ بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ تعلیم اور بالخصوص بچوں کی تعلیم کا معیار اور وقار دونوں جس تیزی سے گرتا جارہا ہے اسکی وجہ سے نہ اساتذہ کی عزت محفوظ ہے اور نہ ہی بچے ٹھیک سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ آئے دن پیش آنے والے واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسکولوں کے اساتذہ کی عزت خاک میں ملتی جارہی ہے اور حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ اسکول انتظامیہ اور بچوں کے والدین دونوں ہی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کسی موثر کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ حال ہی میں یہاں جاری ہونے والی ایک وڈیو نے اس حوالے سے مزید سنسنی پھیلا دی ہے۔ جس میں ایک نوعمر لڑکا اپنے ٹیچر پر انتہائی وحشیانہ انداز میں حملہ کرتا نظر آتا ہے اوراس حملے کی وجہ صرف یہ تھی کہ ٹیچر نے اسے خبردار کیا تھا کہ وہ پڑھائی پر پوری توجہ دے ورنہ کلاس سے باہر نکال دیا جائیگا۔ ٹیچر کی دھمکی یا بات اسے بیحد بری لگی۔ پھر وہ اپنے ٹیچر سے گتھم گتھا ہوگیا۔ کلاس میں موجود دوسرے طلباء باہر نکل گئے ۔ یہ اسکول ریاست جارجیا کے اٹلانٹا علاقے میں ہے۔