Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے لئے ساجد شیخ تیسری مرتبہ نامزد

پاکستانی وایشین کمیونٹی کی طرف سے تقریب، مشترکہ امیداوار کو تیسری مرتبہ کامیاب کروائیں گے، تاجر
* * * محمد زاہد شیخ۔ منامہ* * *
منامہ :بحرین میں مقیم پاکستانی اور ایشین کمیونٹی نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بحرین کے انتخابات کے لئے ساجد شیخ کو تیسری مرتبہ الیکشن لڑنے کے لئے نامزد کردیا۔بحرین میں موجود پاکستانی اور ایشین کمیونٹی کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ساجد شیخ کیلئے چیمبر آف کامرس کی انتخابی مہم کی افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوئی
جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستان سمیت ایشیائی اور بحرینی تاجروں ، مقامی تنظیموں کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز کلام الہی سے وقار احمد شیخ نے کیا اور پاکستان اسکول کے چیئرمین اور پاکستان کلب کے جنرل سیکریٹری قاری سمیع الرحمن نے پاکستان اور بحرین کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔
پاکستان اسکول عیسی ٹاون کے سابق صدر احمد آصف نے تاجروں کو چیمبر آف کامرس کا مارکیٹ میں کردار اور اسکے اغراض و مقاصد اور اسکی پالیسیوں پر مفصل روشنی ڈالی ۔ منامہ فوڈز پیکجز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پاکستانی کمیونٹی کے روح رواں اکرم چوہدری نے اپنے خطاب میں مقامی تاجروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ساجد شیخ اس سے قبل دو مرتبہ ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ ہم سب نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ساجد شیخ کو8 سالہ تجربہ کی روشنی کی بنا پر دوبارہ ووٹ دیں گے۔
تقریب کے آخر میں تیسر ی مرتبہ بحرین چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان اور ایشین کمیونٹی کے مشترکہ اور متفقہ امیداوار ساجد شیخ نے حاضرین سے کہا کہ میں اس سے قبل بھی آپ تاجر بھائیوں کے ووٹ کی طاقت سے بڑے بڑے برج الٹا کر آگے بڑھا  ہوں اور میں آپکے جذبات دیکھتے  ہوئے آئندہ فروری میں ہونے والے نئے الیکشن کے لئے بھی آپ کے مشترکہ اور متفقہ فیصلے کی روشنی میں چیمبر آف کامرس میں آپ کے کاروباری حقوق اور کاروبار کے سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو زیر کر نے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔میرے دیگر ساتھیوں اور پینل کو بھی ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔

شیئر: