Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سمیت 10علاقوں میں امریکی نفوذ کی چھٹی اخباری شہ سرخیاں

12دسمبر2017ءمنگل کو شائع ہونے والے سعودی اخبار ” الوطن “ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں

٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے برطانوی وزیر خزانہ کی ملاقات، اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال
٭ تحائف، حوصلہ افزائی اور اعزاز بدعنوانی کی ڈھکی چھپی شکلیں ہیں، سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی
٭ لبنان کا المسیرہ چینل قطر کی مدد سے چل رہا ہے، حوثیوں کی ایک دستاویز نے حقیقت طشت از بام کردی
٭ دنیا کے 10علاقوں میں امریکی اثر و نفوذ سمٹ گیا،ترکی ، مشرق وسطیً اور پاکستان شامل
٭ دکانداروں نے ٹیکس کے نفاذ سے قبل ہی تمباکو کے نرخ غیر قانونی طریقے سے بڑھا دیئے، فرنیچر اور ڈیکوریشن کی کمپنیوں نے مغربی علاقے کی کمشنریوں اور شہروں کی عدالتوں میں مقدمات دائر کردیئے
٭ خلیجی ممالک میں ہنگامی امور سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: