ریاض ....سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کے طیاروں نے سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کے نشے میں چور حوثیوں کا غرور توڑ دیا اور مغربی ساحل پر حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے انہیں زبردست جانی و مالی نقصان پہنچا دیا۔ الحدیدة ساحلی کمشنری کے اہم شہر مشارف زبید پر حوثیوں پر حملہ کرکے حیرت میں ڈالدیا گیا۔ الخوخہ شہر میں ابو موسیٰ العشری چھاﺅنی حوثیوں کے قبضے سے نکل گئی۔ یہ باب المندب کے اطراف حوثیوں کی 3 اہم چھاﺅنیوں میں سے ایک تھی۔کافی تعداد میں حوثی قیدکرلئے گئے۔