نئی دہلی ....ہندوستانی دفتر خارجہ نے ہندوستانی نرسوں کو باقاعدہ انتباہ دیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں روزگار طلب کرتے وقت سعودی وزارت صحت کو تجربے کے جعلی سرٹیفکیٹ پیش کرنے سے گریز کریں۔ دفتر خارجہ نے یہ انتباہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ جعلی سرٹیفکیٹ کے باعث 3ہندوستانی نرسیں سعودی جیلوں میں قید ہیں۔