امارات میں جمعہ سے موسم غیر یقینی رہے گا
ابوظبی: امارات میں آج جمعہ سے موسم غیر یقینی رہے گا۔ گرد وغبار کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاغیر یقینی موسم 4دن تک جاری رہے گا۔
تیز ہوا کے ساتھ موسم میں گرد ہوگی۔غیر یقینی موسم کا آغاز ملک کے شمال اور مشرق سے شروع ہوگا۔