عدن- - - سابق یمنی صدر علی عبداللہ صالح کے بھتیجے توفیق صالح نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کو علی صالح کے قتل کا حکم براہ راست ایران نے دیا تھا۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر باور کرایا کہ یمن کو شیعہ بنانے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ یمنی عوام عرب تشخص برقرار رکھنے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔