ریاض ۔۔۔۔ایوان شاہی کے مشیر اور سربرآوردہ علماء بورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے خبردار کیا ہے کہ سیاسی اور علمی اکابر کو غیر معتبر بنانے کی مہم سنگین نتائج کی حامل ہوگی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہمیں ریاست کے حکام اور علماء کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلنا ہوگا۔ ہم مفتی درآمد کرنے کی اجازت کسی قیمت پر نہیں دینگے ۔ہم دشمنوں کو زمینی حقائق الٹنے کا موقع نہیں دینگے۔شیخ المطلق نے سعودی عوام خصوصاً نوجوانوں سے کہا کہ وہ غمی وخوشی ہر حال میں اپنی قیادت کی مدد کیلئے صف بستہ ہوجائیں ۔