Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16ہزار فلپینیوں کی وطن واپسی

قاہرہ۔۔۔۔۔فلپائن کے وزیر محنت نے بتایا ہے کہ فلپائن کے 16ہزار ملازمین نے خادم حرمین شریفین کی عطاکردہ مہلت سے فائدہ اٹھایا۔ 90روزہ مہلت کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم فلپائن کے 16ہزار کارکن مملکت سے اپنے وطن واپس ہوئے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب نے مہلت کا پروگرام غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے جاری کیا تھا۔

شیئر: