بالی وڈ اداکارہ تبو ویسے تو پہلے بھی ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے بارے میں بتا چکی ہیں کہ وہ اور اجے دیوگن بچپن کے دوست ہیں تاہم ایک بار پھر انہوں نے ساتھی اداکار اجے دیوگن اور اپنے بارے میں کہا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو 13 سے 14 سال کی عمر سے جانتے ہیں۔ دونوںہی ممبئی کے نواحی علاقے ’جوہو‘ میں ایک ساتھ پلے بڑھے ۔تبو نے کہا کہ اجے دیوگن ان کے بھائی کے بچپن کے دوست ہیں۔تبو کے مطابق انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ 2015 میں فلم ’درشیام‘ میں 18 سال کے وقفے کے بعد فلموں میں کام کیا۔ یہ اتفاق کی بات ہے کہ ایک ہی انڈسٹری میں کام کرنے کے باوجود اتنے عرصے تک دونوں نے کسی فلم میں ساتھ کام نہیں کیا۔ خیال رہے کہ تبو اور اجے دیوگن نے لگ بھگ 5 فلموں میں کام کیاہے۔ رواں برس ان کی کامیڈی ایکشن فلم ’گول مال اگین‘ ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا۔اس سے قبل 2015 میں وہ ’درشیام‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس سے قبل 199 میں ’تھکشک‘ 1995 میں ’حقیقت‘ اور 1994 میں ’وجے پتھ‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے۔