لشکرگاہ۔۔۔ افغانستان کے شورش زدہ صوبے ہلمند میں فضائی حملے کے نتیجے میں طالبان کے اہم کمانڈر قاری فدامحمد عرف مدثر مولوی سمیت 4 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ۔ بدھ کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر طالبان کمانڈر قاری فدا محمد کی کار کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دن 11 بجے مرجا ضلعے میں کیا گیا جس میں طالبان کمانڈر کے ساتھ کار میں سوار 3 مسلح افراد بھی ہلاک ہو گئے ۔