Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کچھ بھی کر لیں ایٹمی معاہدہ باقی رہے گا،روحانی

تہران۔۔۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ کئی بار جامع ایٹمی معاہدے کو سبوتاژکرنے کی کوشش کر چکا ہے تاہم اسے کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔ تہران میں شہری حقوق سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن روحانی نے بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کا کوئی بھی مخالف ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی امیدیں وابستہ نہ کرے کیونکہ وہ ان کیخلاف کچھ نہیں کر سکتے۔ ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی تائید کرنے والا مجاز ادارہ صرف آئی اے ای اے ہے جو اب تک 9 بار ایران کی جانب سے جامع ایٹمی معاہدے کی پابندی کی تصدیق کر چکا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ پیر کی شب قومی سلامتی سے متعلق نئی امریکی اسٹراٹیجی کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو ایک برا معاہدہ قراردیا تھا۔ 
 

شیئر: