Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنار س ہندویونیورسٹی میں طلبہ کی توڑ پھوڑ اور آتشزنی

بنارس۔۔۔۔بنارس ہندو یونیورسٹی میں ایک بار پھر افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ سماج وادی طلبہ یونین کے لیڈر آشوتوش سنگھ کی گرفتاری کے بعد طلبہ نے یونیورسٹی کیمپس میں جم کر ہنگامہ برپا کیا اور ساتھ ہی توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کی واردات بھی کی۔ سندر لال چوک پر کھڑی پولیس وین پر بھی طلبہ نے پتھراؤ کیا اور بعد ازاں اسے نذر آتش کردیا۔بعض طلبہ نے وہاں کھڑی موٹر سائیکلوں پر بھی غصہ اتار ا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرکے حالات کو کنٹرول میں کیا ۔ پورے علاقے میں کرفیو کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

شیئر: