Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ووٹروں کی تعداد10کروڑ20لاکھ سے تجاوز

اسلام آباد... قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام اپریل 2018ءتک مکمل ہو جائے گا ۔ تو قع ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں ووٹروں کی تع10 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں آئند عام انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کے لئے اقدامات کے بارے میں الیکشن کمیش کی طرف سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ انتخابی اصلاحات، حلقہ بندیوں، انتخابی مواد کی خریداری سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ڈالے گئے ووٹ کی تکنیکی مہارت ،رازداری ، تحفظ اور مالی طور پر قابل عمل ہونے کا جائزہ لینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

شیئر: