جدہ۔۔۔۔جدہ جدیدہ کی بلدیہ کے افسران نے مکتب العمل کے انسپکٹر کے تعاون سے ساری اسٹریٹ پر واقع مواصلاتی کمپلیکس سربمہر کردیا۔متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی تھیں۔ قوانین محنت کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو گرفتار کیا گیا۔موبائل مارکیٹ کی سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل نہیں ہورہا تھا۔ ٹیم نے مرکز کے ایک ایک حصے کا دورہ کرکے خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔