Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں یوم القدس پر احتجاج

     حیدر آباد -  - - - - بیت المقدس کو  اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے  امریکہ  کے فیصلہ کے خلاف جمعیت العلماء،جماعت اسلامی اور مختلف تنظیموں کی جانب سے  مختلف مقامات پر پُرامن احتجاج کیا گیا اور مساجد میں دعائیں بھی کی گئیں۔جامع مسجد دارالشفا میں مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفرپاشاہ نے بھی دعا کی۔جماعت اسلامی کی جانب سے جمعہ کو یوم القدس منایا گیا ۔جماعت اسلامی کے قومی جنرل سیکریٹری نے ملک کے جماعت کے تمام امرا اور ذمہ داروں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعہ کے موقع پر یوم القدس منائیں اور مساجد میں خطبہ میں اسرائیلی حکومت کی بربریت کی مذمت کریں اور بازیابیٔ مسجد اقصیٰ کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں ۔ حیدرآباد کی کئی مساجد میں امریکہ کے اس فیصلہ کی مذمت کی گئی اور سربسجود ہوکر گڑ گڑا کر دعائیں کی گئیں۔جمعتہ العلماء کے ذمہ داروں مولانا مغنی مظاہری ، مولانا مصدق القاسمی ،مولانا عبدالقوی ،مولانا معراج الدین علی ابرار،مولانا ومیض احمدندوی اور دیگر ذمہ داروں کی اپیل پر ٹرمپ کے فیصلہ کی مذمت کی گئی ۔

شیئر: