Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض پر حملہ، سلامتی کونسل کی مذمت

ریاض ....اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 19دسمبر کو سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کے میزائل حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ کونسل کے ارکان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ حوثی ،سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھنے کے سلسلے میں پر عز م ہیں اور سعودی عرب ہی نہیں بلکہ خطے کے دیگر ممالک پر بھی میزائل حملے کرتے رہنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے تمام رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ اسلحہ کی پابندی کے فیصلے پر سنجیدگی سے عمل کریں۔اسلحہ کی سپلائی پر عائد پابندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بار پھر تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ایلچی برائے یمن اسماعیل ولد الشیخ کی بامقصد مہم میں تعاون کریں۔ سارے فریق مذاکرات کے ذریعے یمن کی کشمکش ختم کرانے والے جامع معاہدے میں حصہ لیں۔

شیئر: