Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی بار افراط زر منفی دائر ے سے باہر.... سعودی اخبارات

سعودی عرب سے بدھ 27دسمبر کو شائع ہونے والے اخبار ”الریاض“ کی شہ سرخیاں:۔

٭ پبلک پراسیکیوشن کے427ارکان کی ترقی کے شاہی فرامین جاری
٭ پہلی بار افراط زر منفی دائر ے سے باہر آگیا، 10ماہ تک ڈگر سے ہٹ گیا تھا
٭ سعودی وزیر داخلہ نے قطیف کے جج محمد الجیرانی کے اعزہ سے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے تعزیت و ہمدردی کا اظہا کیا
٭ سعودی مجلس شوریٰ نے جنوبی سرحدوں کا دفاع کرنے والے فوجیوں کی پلاٹ کی قسطیں معاف کرنے کا فیصلہ کردیا
٭ یمن کی سرکاری افواج اور سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی افواج نے حوثی باغیو ںکو ہلا کر رکھ دیا
٭ عراق جانے والوں کو اب بھی اجازت لینا ہوگی، سعودی وزارت داخلہ
٭ اسرائیل القدس کو یہودی پہچان دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، قاہرہ کا انتباہ
٭ کردستانی پارلیمنٹ کا اسپیکر مستعفی ہوکر اپوزیشن میں شامل
٭ روس نے شام میں فوجی پوزیشن مضبوط کرلی
٭ صحرائے سینا میں 12دہشتگرد مارے گئے،عدالتی فیصلے پر 15ملزمان کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: