Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ ور پنجاب میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

لاہور..... سندھ اور پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 10 روز کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی سرگرمیاں ایک مرتبہ پھر شروع ہوگئیں۔ نئے سال کے آغاز اور تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کے پہلے روز کے باعث اسکولوں میں روایتی طور پر حاضری معمول سے کم دکھائی دی ۔اسی طرح لاہور سمیت پنجاب بھر میں کڑاکے کی سردی برقرار ہے تاہم چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔ خیال رہے کہ موسم سرما کے لئے سندھ میں 10 روز کی تعطیلات کا آغاز 22 دسمبر سے ہوا تھا۔
 

شیئر: