Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو ڈرائیور خواتین کی درآمد کا مطالبہ

ریاض ....باخبر ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ ایام میں گھریلو ڈرائیور خواتین درآمد کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں بڑی تبدیلی ہوگی۔ اب تک مملکت کے نظام میں کہیں بھی ڈرائیور ملازم خاتون کا کوئی خانہ نہیں۔ آئندہ اس کا اضافہ ہوگا۔ محکمہ شماریات نے بتایا ہے کہ گھریلو ملازمین میں شامل ڈرائیورو ںکی تعداد 1.393.801ہے۔ اب تک کوئی گھریلو ڈرائیو رخاتون اس میں شامل نہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ابھی تک خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں تھی۔ عملدرآمد بھی ابھی شروع نہیں ہوا۔ سعودی خواتین نے ڈرائیور خواتین درآمد کرنے کے مطالبات شروع کردیئے۔
 

شیئر: