Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صبح سویرے موبائل کا استعمال سے خود کو روکیں

دن کا سب سے اہم وقت صبح بیداری کے بعد کا وقت ہوتا ہے جسے ہم اکثر ضائع کر دیتے ہیں. یہ وقت ہمارے مزاج کو خوشگوار یا افسردہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پھر ہمارے دن بھر کے کاموں کا دارومدار اس وقت کے اچھے یا برے  آغاز پر ہوتا ہے.
اپنے دن کا آغاز پر امید جذبات کے ساتھ کریں . صبح اٹھ کر اپنے اردگرد موجود نعمتوں  پر اللہ کا شکر ادا کریں . شکر کرنے کی عادت آپ کے اندر مثبت جذبات کو پروان چڑھاتی ہیں لہذا خوشگوار صبح میں اپنے موڈ کو بھی خوشگوار بنائیں اور لڑائی جھگڑے یا بحث و تکرار سے پرہیز کریں جب دن کا آغاز مثبت طرز فکر کے ساتھ کیا جائے تو اختتام بھی اچھا ہوتا ہے . 
صبح سویرے موبائل فون کے استعمال سے اجتناب کریں . موبائل بند نہ کریں لیکن اس کے نوٹیفکیشن ضرور بند کردیں .  اگر آپ صبح کے وقت اپنے موبائل پر موصول ہونے والی کوئی اہم کال مس کرنا نہیں چاہتی تو ڈونوٹ  ڈسٹرب کا  آپشن اختیار کریں . لیکن حتی الامکان موبائل سے  دور رہیں . صبح سویرے اپنی ای میل بالکل چیک نہ کریں . ان ای میلز کو پڑھنے یا انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والی خبروں کو جاننے کے لیے دن میں  بہت  وقت ہوتا ہے لہٰذا صبح سویرے اس کام سے خود کو روکیں .  غیر ضروری  پیغامات کے جواب دینا بھی فوری طور پر ضروری نہیں ہے یہ کام بھی آپ دن میں کر سکتی ہیں . اگر آپ صبح سویرے ہی موبائل پر مصروف ہوجائیں گی تو نہ  خود پر توجہ دے سکیں گی اورنہ فیملی پر اور اس سے آپ کے صبح کے معمولات بھی متاثر ہونگے . 
مزید پڑھیں:اپنے بچے کو ٹی وی کے حوالے مت کریں
 

اپنے بچے کو ٹی وی کے حوالے مت کریں ‎

شیئر: