Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا میں فائرنگ، 14 مسیحی ہلاک،12 زخمی

 پورٹ ہارکورٹ۔۔۔نائیجریا کی ایک ریاست میں عبادت سے واپس آنے والے مسیحیوں پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک مقتول کے رشتہ دار نے بتایا کہ مسلح افراد نے اس وقت فائرنگ کی جب یہ افراد سال نو سے متعلق چرچ میں ہونے والی عبادت میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ 12 افراد فائرنگ سے زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کمشنر احمد ذکی نے واقعے کے فوری بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ ا?پریشن کا حکم دے دیا۔

شیئر: