پٹرول 91پر 30فیصد سبسڈی برقرا
جدہ.... وزیر خزانہ محمد الجدعان نے انکشاف کیا ہے کہ پٹرول 91کے نئے نرخ حقیقی نہیں، ان پر 30فیصد سے زیادہ سبسڈی دی جارہی ہے۔ 80فیصد شہری پٹرول 91ہی استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ سعودی حکومت صحت اداروں اور نجی اسکولوں سے 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کرنے نہ کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہی ہے۔ علاوہ ازیں ایسے شہریوں کا معاملہ بھی زیر غور ہے جو پہلی بار مکان خریدنے کے خواہشمند ہوں۔ اس حوالے سے یہ تجویز ہے کہ پہلی بار مکان خریدنے والوں پر آنے والے 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا بوجھ سرکاری خزانے پر ڈالدیا جائے۔