ریاض .... یکم جنوری 2018ءسے پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے بعد صارفین نے پٹرول 95کو خیر باد کہہ کر 91استعمال کرنا شروع کردیا۔ پٹرول اسٹیشنوں پر 95 کے بجائے 91بھروانے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ ان دونوں کے نرخوں میں واضح فرق ہے۔ الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق پٹرول اسٹیشنوں پر 91 کم پڑنے لگا ہے جبکہ 95 ضرورت سے زیادہ مقدار میں مہیا ہے۔