واشنگٹن .... ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی قسمت کا خود مالک ہونا چاہئے۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور انکی کابینہ کے ارکان کی جانب سے ایرانی مظاہرین کی حمایت میں بولنے کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایرانیوں کو سوشل میڈیا اور مواصلات تک رسائی ہونی چاہئے۔ ایرانی مظاہرین سوشل میڈیا کو اطلاعات اور وڈیو کے لئے استعمال کررہے تھے۔ پہلوی نے کہاکہ ہمیں محض زبانی کلامی سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ٹھوس اقدامات ہوں۔ اس وقت خامنہ ای انتظامیہ سوشل میڈیا میں بچی کھچی سائٹس کو بھی بند رکرنے کی کوشش کررہی ہے چاہے وہ انسٹا گرام ہو یا ٹیلی گرام۔ ٹرمپ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ ایران کو زیادہ سے زیادہ مواصلاتی سروس فراہم کرسکیں۔