ریاض.... یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کے زیر قیادت قائم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ جمعہ کو صبح 7بجکر 56منٹ پر حوثیوں نے یمن سے سعودی عرب کے نجران شہر کی آبادی کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ سعودی فضائیہ نے حملے کو ناکام بنادیا۔ المالکی کا کہناہے کہ میزائل کاباقاعدہ رخ آبادی کی طرف تھا۔ پیٹریاٹ کے ذریعے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا البتہ اس کے ٹکڑے جگہ جگہ گرنے سے ایک شہری کی املاک کو معمولی سا نقصان پہنچا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ المالکی کا کہناہے کہ حوثیوں کا یہ حملہ ایران کی حمایت کا نتیجہ ہے۔ وہی انہیں میزائل فراہم کررہے ہیں۔ یہ بین الاقوامی قراردادوں کو کھلا چیلنج بھی ہے۔