Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغرب میں دائیں بازو کے انتہاپسندوں کا عروج، مسلم اقلیتوں کیلئے خطرناک

 ریاض.... مغربی ممالک میں دائیں بازو کے انتہاءپسندوں کا عروج مسلم اقلیتوں کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، مسلمانوں کو قومی تشخص کثیر قومی معاشرے اور امن عامہ کیلئے پرخطر سمجھا جانے لگا ہے۔ یہ بات البیان میگزین نے 2018ء میں جاری کردہ اپنی 15 ویں سالانہ اسٹراٹیجک رپورٹ میں ریکارڈ کی ہے۔ دائیں بازو کے انتہاپسند عناصر غیر ملکیوں سے ناپسندیدگی ، قومی تشخص کو راسخ کرنے ، اسلام و مسلمانوں سے نفرت ، ان کیخلاف اشتعال انگیزی، گلوبلائزیشن کی مخالفت ، قومی اقتصادی مفادات کو سب سے اوپر رکھنے اور محفوظ اقتصادی پالیسیوں پر زور دے رہے ہیں۔ رپورٹ میں توجہ دلائی گئی کہ دائیں بازو کے انتہاءپسند رہنما تارکین خصوصاً مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ مسلمانوں کو قومی تشخص کیلئے خطرہ گردان رہے ہیں۔ دائیں بازو کے انتہاءپسندوں کا عروج ثقافتی اور تمدنی بحران پیدا کررہا ہے۔ رپورٹ میں امریکہ، فرانس اور جرمنی جیسے ملکوں میں موجود دائیں بازو کی اہم جماعتوں کے منشور اور ان کے اہم افکار و نظریات کا اصولی، علمی اور تقابلی مطالعہ پیش کیاگیاہے۔ 

شیئر: