ریاض .... انٹرنیٹ کی رفتار چیک کرنیوالی کمپنی اسپیڈ ٹیسٹ نے تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ گزشتہ 2ماہ کے دوران سعودی عرب میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 18بار تیزی آئی۔80فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رفتار میں بہتری 2017ءکے دوران کی جانے والی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔ مواصلاتی شعبہ تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اصلاحات بھی نافذ کررہا ہے۔