Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالی وڈ کی گولڈن گلوب تقریب

حال ہی میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی وڈ کے 75 ویں گولڈن گلوب ایوارڈکا انعقاد کیاگیا۔ معروف فلموں لیڈی برڈ اور تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ کو بہترین فلم کے ایوارڈ پیش کئے گئے جبکہ فلم ڈارکیسٹ آور میں اداکاری پر گیری اولڈ مین نے بہترین پرفارمر کا ایوارڈ حاصل کیا۔اداکارہ میک ڈورمینڈ ن کو ’تھری بل بورڈز آو¿ٹ سائیڈ ایبنگ” مسوری“کے لئے بہترین اداکاری پر 75 وا ں گولڈن گلوب ایوارڈ پیش کیاگیا۔ الیسن جینی کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ فلم آئی ٹونیا کے لئے ملا۔ تقریب کے شرکا ءنے ہالی وڈ پروڈیوسر کی جانب سے ساتھی اداکاراﺅں کو ہراساں کرنے کے پے درپے واقعات سامنے آنے کے بعد ہالی وڈ شخصیات کی جانب سے احتجاجاً سیاہ ملبوسات زیب تن کرکے تقریب میں شریک ہوئے۔
 

شیئر: