راولپنڈی.... ترجمان پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جلال پورجٹاں میں پاک فوج کی بریگیڈ سطح کی تربیتی مشقیں منعقد کی گئیں جن کا مقصد حالت جنگ میں فارمیشن کے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا ہے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے مشقوں کا جائزہ لیا اور نوجوانوں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی جنرل میجر آصف غفور نے کہا کہ جلال پور جٹان میں پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے جن کا مقصد حالت جنگ میں فارمیشن کے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو بہتر بنانا ہے جبکہ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔