جدہ.... حرزات کی طرف جانے والے کنگ عبداللہ روڈ پر بھیانک ٹریفک حادثے میں 2افراد ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔ سعودی ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اطلاع ملتے ہی 4امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ معائنے سے پتہ چلا کہ 2افراد کی موت واقع ہوگئی ہے3زخمی ہیں۔ ان میں 2کی حالت نازک ہے جبکہ تیسرے کی حالت درمیانے درجے کی تھی۔ تینوں زخمیوں کو جدہ جنرل اسپتال میں علاج کیلئے پہنچا دیا گیا۔