Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی امداد سے لدے ہوئے 19 ٹرک ادلیب پہنچ گئے

دمشق۔۔۔اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی امداد سے لدے ہوئے 19 ٹرک شام کے شہر ادلیب پہنچ گئے ۔ امدادی سامان کو ادلیب اور جوار کے علاقوں میں متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔ دوسری جانب ترکی کے انسانی ہمدردی انجمن نے کرک حان میں پناہ گزین شامی مہاجرین میں بستر ،کمبل ،جوتے اور کوٹ تقسیم کئے ہیں۔ انجمن کے کرک حان علاقے کے نمائندے عبدالہادی رابلے نے  کہا کہ انھوں نے رہائش کے ساتھ محتاج شامی پناہ گزینوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان میں اشیائے ضرورت تقسیم کی ہیں۔

شیئر: