Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے ورنہ گھر جائینگے،شاہد خاقان

  پشاور.... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ انقلاب باتوں اور دعوﺅں سے نہیں کام کرنے سے آتا ہے ۔4، 5 ماہ بعد الیکشن میں عوام کا جو بھی فیصلہ آیا سر آنکھوں پر ہو گا۔ ہم کام کریں گے تو آگے بڑھیں گے ورنہ گھر جائیں گے پاکستانی کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائےگی ¾ آنے والے وقت میں پورا پاکستان ڈیجیٹل سہولیات کے ساتھ کام کرےگا جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے ¾ براڈ بینڈ انٹرنیٹ مستقبل کی ضرورت ہے ¾ نیشنل اینکوبیشن سینٹر کا یہ منصوبہ نوجوانوں کی ضروریات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پشاور میں نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا، وزیرآئی ٹی انوشہ رحمان خان، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب، انجنیئر امیر مقام اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ شراکت داری میں قائم ادارے کاافتتاح اس علاقہ اور آئی ٹی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ 

شیئر: