ریاض .... قومی سیاحتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابتدائی مرحلہ میں 25 ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری کئے جائیں گے ۔ سبق نیوز کے مطابق جن ممالک کا اعلان کیا گیا ہے ان میں" شین جن" ممالک کے علاوہ امریکہ ، جاپان ، چین ، سنگاپور، برونائی دارالسلام ، جنوبی افریقہ ، اسٹریلیا اور ملائیشیا شامل ہیں ۔ کمیٹی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے پر آنے والے غیر مسلم سیاحوں کو حرمین شریفین میں جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ سیاحتی گروپ کی تعداد کم از کم 4 افراد پر ہونی چاہئے ۔ سیاحتی ویزے کے اجراءآئندہ چند ہفتوں میں ہو گا ۔