ریاض.... محکمہ سیاحت و قومی آثار کے نگراں ادارے نے تثلیث کمشنری کے ماتحت وادی نعام کے قریب دائرہ نما شکل کے 45 منقوش پتھر اور چٹانیں دریافت کرلیں۔ ایک سعودی شہری نے ٹیلیفون 19988 پر رابطہ کرکے ان کی اطلاع دی تھی۔ ادارے کے انچارج عبداللہ الاکلبی نے واضح کیا کہ وادی نعام کے چپے چپے کا معائنہ کرلیاگیاہے ۔ 10 تا 20 مربع میٹر اور 3 تا5 میٹر حجم کی چٹانیں دریافت ہوئی ہیں۔ ان پر نقوش بنے ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ پہلے زمانے میں یہ منقش پتھر راستے کی پیمائش کیلئے استعمال کئے جاتے تھے۔ یہ 3 تا 4 ہزار برس پرانے ہیں۔ قومی آثار کے ڈائریکٹر سعید القرنی نے بتایا کہ عسیر سے اب تک 418 سے زیادہ آثار قدیمہ مل چکے ہیں۔