ملازم رکھنے کا اختیار سرکاری اداروں کو حاصل؟
ریاض .... وزارت شہری خدمات نے ملازم تعینا ت کرنے کا اختیار سرکاری اداروں کو دینے کا عندیہ دیدیا۔ آئندہ سرکاری ادارے اور وزارتیں خالی اسامیوں کا اعلان کرسکیں گی۔ ملازمت کی درخواستیں وصول کرسکیں گی۔امیدواروں کا انتخاب کرسکیں گی۔ یہ سارے کا مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت ہونگے۔ وزارت شہری خدمات اس پورے آپریشن کی نگراں رہیگی۔