گنی میں سعودی مبلغ کے قاتل کون؟
جمعرات 18 جنوری 2018 3:00
قاہرہ...گنی سے فرانسیسی زبان میں شائع ہونے والے جریدے نے سعودی مبلغ عبدالعزیز التویجری کے قاتلوں کی شناخت طشت ازبام کردی۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ مسلم نوجوانوں نے سعودی مبلغ کی لاش دیکھ کر نعرے بازی کی۔ انہوں نے انکی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق انہی نوجوانوں نے انہیں تقریر کیلئے کاندو بالاندو بھیجا تھا۔ جہاں بعض بت پرست آباد ہیں۔ زیادہ تر ماہی گیر ہیں وہ اپنے یہاں دینی وعظ کے سخت مخالف تھے۔ وہ اپنے قریئے میں مسجد کی تعمیر کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ مسجد کی تعمیر کی تحریک نے انہیںانتقام پر آمادہ کردیا۔