Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اڈیشہ کے ساحل پر اگنی 5کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی۔۔۔۔ ہندنے ایٹمی اسلحہ بردار بیلسٹک میزائل اگنی 5کا اڈیشہ کے ساحل پرآج کامیاب تجربہ کیا ۔وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نےصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نیوکلیئر طاقت سے لیس میزائل کا کامیاب تجربہ صبح9بجکر 53منٹ پر کیا گیا۔اگنی 5کو میزائلوں کی صف میں سب سے اعلیٰ درجے کاشمار کیا جاتا ہے،یہ1960ء میں شروع ہونیوالے انٹیگریٹیڈ گائڈڈ میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔ اس میزائل کے ساتھ ہندوستان اب امریکہ ، روس، برطانیہ ، فرانس اور چین جسے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

شیئر: