نجران کی شہری آبادی پر حوثی میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا
ریاض.... حوثی باغیوں نے ہفتے کو میزائل داغ کرنجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ سعودی فضائیہ نے حوثی میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ یمن میں دستوری حکومت کی مدد کرنے والے عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ صعدہ کمشنری سے حوثی باغیوں نے ہفتے کو دوپہر 12بجکر 38منٹ پر نجران کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ سعودی راڈار پر میزائل داغنے کی اطلاع ملتے ہی فضائیہ نے میزائل کو فضا میں ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق شہری آبادی کو میزائل سے نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پرعالمی برادری کو اپنا کردارادا کرنا چاہئے۔