ریاض.... ہاتھ پاﺅں سے پیدائشی محروم 10 سالہ سعودی بچہ حسین الراشد عزم محکم اور عمل پیہم کی بدولت کامیاب کھلاڑیوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ وہ دونوں پنڈلیوں سے محروم ہے۔ ا یک انگلی کو چھوڑ کر تمام انگلیوں سے محروم ہے۔ وہ 50 میٹر کی تیراکی کے مقابلے میں جیت گیا ہے۔ کنگ فہد میڈیکل سٹی کے ماتحت اسپتال کا عملہ اسے مسلسل تربیت فراہم کررہا ہے۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر لیث الفلاحی کا کہنا ہے کہ حسین الراشد پانچ برس کی عمر سے کنگ فہد میڈیکل سٹی سے رجوع کررہا ہے۔ طبی معائنہ جات کے بعد طے کیا گیا تھا کہ اس کے مصنوعی ہاتھ اور پیر لگا دیئے جائیں اور اسے مصنوعی ہاتھوں اور پیروں سے کام لینے کی مشق کرا دی جائے۔ اس نے عملے سے تعاون کیا ۔ اب بھی کنگ فہد میڈیکل سٹی سے رجوع کرتا رہتا ہے۔ اس کے باپ ابراہیم الراشد کا کہنا ہے کہ الحمد للہ میرے بیٹے کو طبی عملے کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور اس کے حوصلے بہت بلند ہیں