Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوریٰ نے تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیدی

ریاض .... مجلس شوریٰ نے تجارتی رہن کے قانون کی منظوری دیدی۔ اجلاس بدھ کو صدر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل الشیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ معاون صدر ڈاکٹر یحییٰ الصمعان نے اجلاس کے بعد بتایا کہ قانون مذکور 47دفعات پر مشتمل ہے۔ اسکا مقصد تجارتی رہن کے معاہدے کو منظم کرنا ، متعلقہ فریقوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔مجلس شوریٰ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کی منسٹری سے مطالبہ کیا کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کام کرنے والے نجی اداروں او ر قومی کمپنیوں کے درمیان منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں سے ربط و ضبط پیدا کریں۔ مجلس شوریٰ نے کوڈڈ تصدیق کیلئے مطلوب ڈھانچہ تیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
 
 
 

شیئر: