دمام: ڈیوٹی فری شاپس میں شراب کی بوتلیں؟
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
دمام... دمام ہوائی اڈوں کی کمپنی کے چیئرمین الجعوینی نے واضح کیاہے کہ ڈیوٹی فری شاپس میں شراب فروشی کا دعویٰ من گھڑت اور سراسر غلط ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کلپ حساب بے باق کرنے کی گھٹیا کوشش ہے۔ ایک وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوٹی فری شاپس پرشراب کی بوتلیں اور دیگر نشہ آور اشیاءفروخت کی جارہی ہیں۔ یہ وڈیو کلپ دسمبر 2017ءمیں کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کی فری شاپس کے افتتاح کے بعد جاری کی گئی۔ الجعوینی کاکہناہے کہ وڈیو کلپ میں جو منظردکھایاگیا ہے وہ 2015ءکا ہے اور اس میں بھی شراب کی بوتلیں فروخت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔ سب کچھ من گھڑت ہے۔