Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کڑپہ میں ہڑتال، ضلع میں اسٹیل فیکٹری کے قیام کا مطالبہ

     حیدرآباد - - - - - آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں اسٹیل فیکٹری کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے جمعرات کو بند کا اہتمام کیا گیا ۔صبح ہی سے ضلع بھر میں بائیں بازو اور وائی ایس آرکانگریس پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوںکی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔احتجاجی بائیں بازو او روائی ایس آرکانگریس پارٹی کے لیڈروں اورکارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ان لیڈروں اور کارکنوںنے بس ڈپوز اور سڑکوں پر احتجاج کیااور حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔اس موقع پر پولیس سے ان کی بحث وتکرار ہوگئی ۔ان احتجاجیوں نے پولیس کے رویہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اس بند کے پیش نظر پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کیا گیا تھا۔بسیں ڈپوز تک ہی محدود رہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آندھراپردیش تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدہ کے مطابق کڑپہ ضلع میں اسٹیل فیکٹری کا قیام عمل میں لایا جائے۔گرفتارشدگان میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی امجد پاشاہ ، مئیر سریش بابو اوررائل سیما کے بائیں بازو جماعتوںکے کئی لیڈر وکارکن شامل ہیں۔بائیں بازو کی جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوںنے رائے چوٹی اور میدکور میں دکانات کوبند کروایا۔بند کے پیش نظر پولیس کافی چوکس نظر آئی۔بند کااثر ٹرانسپورٹ نظام پر بھی پڑا اور کئی مقامات پر بسیں صرف ڈپوز تک ہی محدود رہیں جس سے مسافرین کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔

شیئر: